(ہنر سب کے لیے )

ہنرمند جوان پروگرام

نوجوانوں کو جددید دور کی مروجہ مہارتوں میں تربیت دینے کے ساتھ ساتھ '' ہنر سب کے لیے پروگرام '' پاکستان کے پورے تکنیکی اور فنی تربیت کے نظام کی اصلاح پر مرکوز ہے .

Hunarmand Jawan Program

نمایاں خصوصیات

  • تکنیکی اور فنی تربیت سے متعلق مہارتوںکو جدید اور معیاری بنانا
  • 50 پاکستانی تکنیکی اور فنی تربیت کے اداروں کی بین الاقوامی سطح پر منظوری اور مشترکہ ڈگری پروگراموں کا آغاز
  • NAVTTC کے جاب پورٹل کی نیشنل ایمپلائمنٹ ایکسچینج پورٹل میں توسیع
  • تکنیکی اور فنی تربیت کے شعبے میں فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں کے لیے 100 سمارٹ ٹیک لیبز کا قیام
  • پاکستان بھر سے افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے والے 10شہروں میں خصوصی سہولت مراکز کا قیام
  • پاکستان بھر میں ہنر کی ترقی و تربیت کے لیے متعارف کروائی جانے والی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مدرسوں میں 70 نئی لیبز اور ورکشاپس کا قیام
  • ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں با الخصوص؛ بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ علاقے، جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام
  • ملک کے بہترین تکنیکی اور فنی تربیت کے اداروں اور جامعات میں 50،000 نوجوانوں کے لیے ہائی اینڈ/ہائی ٹیک ٹیکنالوجی میں تربیت
  • اپرینٹس شپ ایکٹ – 2018 (رسمی و غیر رسمی اپرینٹس شپ) کے تحت صنعتی اداروں میں 25،000 نوجوانوں کی اپرینٹس شپ ٹریننگ
  • پاکستان اور بیرون ملک 10،000 نوجوانوں کی پہلے سے سیکھی ہوئی مہارتوں کی شناخت (RPL) اور 8،000 تشخیس کاروں کی تربیت
  • نیشنل ایکریڈیشن کونسل کا قیام
  • پورے پاکستان میں 2،000 تکنیکی اور فنی تربیت کے اداروں کی منظوری
  • بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستان میں تکنیکی اور فنی تربیت کے نظام کی ترویج کے لیے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کے زریعے ٹیکنالوجی کی منتقلی، 500 تکنیکی اور فنی تربیت سے منسلک اساتذہ کی ترقی یافتہ ممالک میں تربیت اور 2000 اساتذہ کی اندرون ملک تربیت ۔
Paksitan Citizen Portal

تجاویز و شکایات

کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اپنی تجاویز و شکایات دینے کے لیے • گوگل پلے سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں سے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور یوتھ سے منسلک لنک پر جائیں۔