NIP
وزیراعظم کا

نیشنل انٹرن شپ پروگرام

حکومت کا بنیادی مقصد پاکستان میں بےروزگاری کے مسئلہ کو حل کر کے نوجوانوں کو سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے نیشنل انٹرنشپ پروگرام کے تحت تعلیم یافتہ نوجوانوںکو بہترین ملازمتوں کے حصول کے لیے ضروری تربیت اور رہنمائی فراہم کی جاے گی ۔

مقاصد:

نیشنل انٹرنشپ پروگرام 2019 کے اہم مقصد مندرجہ ذیل ہیں:

  • نوجوانوں کو اپنی قابلیت اور استعداد کار کے مطابق ملازمت کے حصول میں رہنمائی کرنا تاکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی توانائیاںموثر انداز میں صرف کروائی جا سکیں ۔
  • حکومت، جامعات اور صنعتی شعبے کے باہمی تعاون و اشتراک سے تعلیم یافتہ نوجوانوں لو بہترین ملازمت کے مواقع فراہم کرنا . ٭انٹرنز اور ان کو تربیت فراہم لڑنے والے صنعتی اداروں کے مابین قابل اعتماد تعلق پیدا کرنا ۔
  • جامعات سے فارغ التحصیل طلباءو طالبات اور صنعتی شعبے کے درمیان موثر اور مضبوط تعلق پیدا کرنےکرنا ۔
  • یہ پروگرام نئے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کی عملی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے
  • انٹرنشپ سے طلباء و طالبات کو عملی ماحول میں سیکھنے کے بھرپور مواقع ملیں کے ، جن سے وو باقاعدہ ملازمت کے لیے زہنی طور پر تیار ہو سکیں گے. نتیجتاً مختلف تنظیموں کو اپنے امور بخوبی انجام دینے کے لیے تربیت یافتہ اور تجربہ کار انسانی وسائل مل سکیں گے ۔
  • انٹرنشپ پروگرام میں حصہ لینے والے تمام ادارے قومی سطح پر نوجوانوں کی تربیت اور انہیں موثر ملازمتیں فراہم کرنے میں بھرپور ادا کریں گی ۔
  • لاگت کے لحاظ سے بھی یہ ایک مؤثر پروگرام ہے، جو نوجوانوں کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا جو ان سے بطور انٹرنز خدمات حاصل کرے گا ۔
  • انٹرنشپ پروگرام میں حصہ لینے والی تمام تنظیمیں قومی سطح پر نوجوانوں کی تربیت کے لیے اس مقصد کی تائید کریں گی، اور ملازمتیں فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گی۔ یہ لاگت کے لحاظ سے ایک مؤثر پروگرام ہے جو نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ان تنظیموں کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا جو ان سے بطور انٹرنیز خدمات حاصل کریں گی۔
Paksitan Citizen Portal

تجاویز و شکایات

کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اپنی تجاویز و شکایات دینے کے لیے • گوگل پلے سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں سے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور یوتھ سے منسلک لنک پر جائیں۔