UNDP’s کی جانب سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پروگرام

startup Pakistan Programme

UNDP پاکستان میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کامیب جوان کے نام سے ایک اہم پروگرام چلا رہا ہے ، جس کے تحت یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام ، یو - این- ڈی-پی کی نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ 2017 کی سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو قومی و صوبائی سطح پر بااختیار بنانےکے لیے روزگار کے موثر مواقع فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اہم مقاصد:

  • مؤثر اور جامع پالیسی سازی اور اس پر عملدرآمد کے ذریعے نوجوانوں کی مجموعی سماجی شمولیت کو بڑھانا.
  • کمزور اور پسماندہ نوجوان طبقات بشمول نوجوان خواتین، لڑکیوں، اقلیتوں، خواجہ سراؤں اور خصوصی طور پر معذور نوجوانوں کی قومی ترقی کے دھارے میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لیےمفید ہنر اور تکنیکی تربیت کی فراہمی.
  • صوبائی اور علاقائی سطح پرپانچ سالہ پروگرام کے تحت روزگار کےزیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کر کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانا.

ستمبر 2019 کے حوالے سے کلیدی نتائج

8089 نوجوانوں
(4,853 ,خواتین 3,236 مرد حضرات)
کی پالیسی سازی، عملدرآمد سمیت نگرانی کے عمل میں شمولیت۔
700 نوجوانوں
(350 خواتین and 350 مرد حضرات)
کو شہری تعلیم و ہنر کی فراہمی .
17,721 نوجوانوں
(9038 مرد، 8683 خواتین) کی کاروباری مہارت اور رہنمائی کے زریعے معاشی خود کفالت کا انتظام

فی الوقت یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام کا نفاذ وفاق کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان میں کیا جا رہا ہے،جو کہ یو- این- ڈی –پی پاکستان کنٹری پروگرام 2018 – 2020 کا لازمی حصہ ہے۔

http://www.pk.undp.org/content/pakistan/en/home/projects/yep/
http://www.pk.undp.org/content/pakistan/en/home/library/human-development-reports/PKNHDR.html

فوری حقائق:

نام: SemiColonWeb
دورانیہ: 2018 - 2022
مقام : خیبر پختونخواہ، سندھ اور بلوچستان
مالی تعاون : : ناروے اور جاپان
کُل سالانہ بجٹ 2019: 3.1 ملین امریکی ڈالر
مرکزی شخصیت: مس لورا شیریڈن؛ پروگرام سپیشلسٹ یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام، سی پی آر یو، یو این ڈی پی پاکستان۔
شراکت کار :
ڈیپارٹمنٹ آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (سندھ)، TEVTA(سندھ)، یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے پی، محکمہ داخلہ و قبائلی امور – کے پی، KPEZMC، KP TEVTA، KPITB، محکمہ ثقافت و کھیل، سیاحت، آثار قدیمہ اور امور نوجوانان، انسان فاؤنڈیشن ٹرسٹ، Voluntary services overseas (VSO)، ECI، Abacus Consulting، کشف فاؤنڈیشن، Viamo، نالج پلیٹ فارم۔

Paksitan Citizen Portal

تجاویز و شکایات

کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اپنی تجاویز و شکایات دینے کے لیے • گوگل پلے سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں سے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور یوتھ سے منسلک لنک پر جائیں۔